E-Ifta
 
Give Your Feedback Here x
Please correct fields marked with red (*).
  Name    *
  Email    *
  Comments  *  
 
Submitting feedback ...
x
اغراض و مقاصد
دینِ اسلام کے بارے میںمعلومات حاصل کرنے والے بہنوں اور بھائیوں کی دینی رہنمائی ای اقراء  کا بنیادی مقصد ہے مسلم اور غیر مسلم ممالک میں رہنے والے مسلمانوں بالخصوص اردو خواندہ لوگوں کو دینی مواد کی فراہمی، مختلف جید علماء کی مفید کتب اور پاک و ہند میں طبع ہونے والے دینی رسائل و جرائد سے مضامین منتخب کر کےآپ تک پہنچانا۔
آپ کے مسائل کا شرعی اور روحانی حل، شرعی مسائل کے لئے ای اقراء کو ایشیاء کی مشہور دینی درسگاہ جامعہ علوم اسلامیہ علامہ یوسف بنوری ٹاون کراچی کے دارالافتاء کی سرپرستی اور تعاون بھی حاصل رہیگا۔
روحانی علاج کے لئے باشرع روحانی معالجین کی سرپرستی اور تعاون حاصل ہے تاکہ اپنے پریشان حال مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو جعلسازوں سے بچایا جاسکے۔
قرآن و حدیث سے متعلق بنیادی معلومات عام کرنا۔
حدیث اور تاریخِ حدعث سے واقفیت کی ضرورت و اہمیت کو اجاگر کرنا۔
مستند جید علماءِ دین کے بیانات ، (آڈیو)، نعتیں، مواعظ لوگوں تک پہنچانا۔ تاکہ لوگ ان لوگوں سے محفوظ رہ سکیں جو معاشرے میں دین کے نام پے لوگوں کو بے دینی کی راہ پر چلا رہے ہیں اور مسلم معاشرے کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
آپکی رائے ، دینِ اسلام کے خلاف اٹھنے والے اعتراضات اور اھانت آمیز پروپگنڈوں سے امتِ مسلمہ کی کس قدر دل آزاری ہوئی ہے، اس رویہ پر امت مسلمہ کا رد عمل کیا ہوتا ہے ؟ دین دشمنوں کے خلاف امت مسلمہ کی رائے اور جزبات کو دوسروں تک پہنچانے کا عنوان "آپکی رائے" ہے۔
اقوالِ سلف ، یعنی سلف و صالحین سے وابستگی، بے راہ روی سے حفاظت کے لئے چھوٹی چھوٹی زریں باتیں آپ تک پہنچا کر آپ کی دلچسپیوں میں اضافہ کرنا۔
مسلمان مرد ، یعنی سملمان مرد کے ضروری احکام، اسکی زمہ داریاں، اسکے فرائض و واجبات سے آگاہ کرنا۔
مسلمان عورت ، یعنی مسلمان عورتوں کے مخصوص مسائل اور انکی زمہ داریاں کیا ہیں؟ ان پہلووں کو واضح کرنا۔
مسلمان بچے، بچوں کی تربیت، انکے حقوق سے متعلق احکام و آداب کا تعین کرنا۔
ہم امید کرتے ہیں کے آپ ہماری اس کاوش کو پسند فرمائینگے اور اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کرتے رہیں گے۔
 
 
فہرست
آنے والی کتاب
آنے والا البم
 
 
© 2006-2007 E-Iqra.com All Rights Reserved. powered by eM
 
Home Send Us Your Feedback Site Map Privacy Policy